نئی دہلی،15دسمبر(یو این آئی) حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا مشن کے طور پر 10کروڑ آدھار کارڈ رکھنے والے ممبروں کو بینک کھاتوں سے جوڑا جاچکا ہے۔ اس سے ان آدھار کارڈ رکھنے والوں کو سرکاری سبسڈی ڈیجیٹل طور پر حاصل کرنے اور بغیر رکاوٹ کے دیگر ادائیگیاں راست طور پر اپنے اکاؤنٹ میں حاصل کرنے میں مدد ملی گی۔
آدھار ممبران کے بینک کھاتوں سے
جڑنے سے حکومت کے لیے اصل مستحقین کی پہچان کرنے ، فلاحی ادائیگیوں اور رعایتوں کو راست طور پر بینک کھاتے میں ڈالنے میں آسانی ہوگی۔ آدھار ممبر کو بینک کھاتے سے جوڑنے کے لیے اپنے آدھار کارڈ یا ای آدھار کو اس برانچ میں سونپنا ہوگا جس میں ان کے کھاتے ہیں۔ کھاتے کے شروع ہوجانے پر گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ رعایتوں کا ٹرانسفر سیدھے بینک کھاتوں میں کر سکیں گے۔